ایف ایس ایل مینجمنٹ سیزن تھری میں بہت ساری تبدیلیاں لے کر آ رہی ہے، اس سال کے قوانین مندرجہ ذیل ہونگے۔

 

سیزن تھری کا فرسٹ انعام 1 لاکھ روپیہ ہوگا اور سکنڈ انعام 50 ہزار ہوگا۔

ہر مین آف دی میچ کو کیش پرائزز اور ایک ایف ایس ایل کی شرٹ دی جائے گی۔

بیسٹ بولر، بیٹسمین، پلیئر اور کیپر کو 5،5 ہزار اور ایک ایک شرٹ دی جائے گی۔

باونڈری، ڈگ آؤٹ، سکور بورڈ اور تھرڈ ایمپائرز اور میچ ریفری کی بھی سہولت ہوگی۔

انتظامیہ 15 کھلاڑی اور ایک ٹیم کوچ کے لیے کٹ فراہم کرے گی۔

ٹیپ اور بال بھی انتظامیہ فراہم کرے گی۔

ہر فرینچائز اپنے سکواڈ میں سے 4 کھلاڑی ریٹین کر سکتی ہے، جبکہ فائنل کھیلنے والی ٹیمز 5 کھلاڑیوں کو ریٹین کر سکتی ہے، اور یہ اپشنل ہوگا، اگر کو نہیں کرنا چاہے تو وہ آکشن میں سے پک کر سکتی۔

لیگ میں صرف اور صرف وہ کھلاڑی، آفیشل، کوچ اور اونر حصہ لے سکے گا جو آنلائن پورٹل پہ اپلائی کرے گا۔

ہر ٹیم میں فقیروالی سے 11، ایسوسی ایٹڈ سے تین اور اوپن سے 2 کھلاڑی سلکٹ ہوں گے، ایسوسی ایٹڈ میں سے 2 پلینگ الیون کا حصہ ہوں گے اور ایک ریزرو کھلاڑی ہوگا اسی طرح اوپن میں ایک پلینگ الیون میں اور ایک ریزرو کھلاڑی ہوگا۔ دونوں ریزرو کھلاڑیوں کی کٹس نام کے بغیر بنے گی اور اگر ضرورت پڑی تو اونر انکو کھلا سکتا۔

اوپن سیزن ٹو کی طرح تحصیل فورٹ عباس اور ہارون آباد میں سے ہو سکتا۔

اوپر کے گئی تمام تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے مندرجہ ذیل قوانین مزید تندیل کیے ہیں

ہر فرینچائز کی بیس پرائس 50،000 روپیے ہو گی۔

اگر کوئی بھی اونر فرینچائز چھوڑتا ہے تو اس صورت میں فرینچائز آکشن میں بھیج دی جائے گی اور بیس پرائس سے اوپر اسکی آکشن شروع کی جائے گی۔

تمام فرینچائز پے لازم ہوگا کہ وہ لیگ کے ہر قانون کو من و عن تسلیم کرے گا، اور میچ کے دوران کپتان کے علاوہ کو بھی کھلاڑی ایمپائرز سے کسی قسم کا کوئی بھی اعتراض یا مطالبہ نہیں کر سکتا۔

ایمپائرز اور میچ ریفری ہی ہر فیصلہ کریں گے اور ہر کھلاڑی اور اونر اسکو تسلیم کرنے کا پابند ہوگا۔

جیسا کہ پچھلے سال ہم نے پی سی بی کے آفیشل ایمپائرز بلائے تھے انکی رپورٹ کے مطابق جو جو بولر الیگل بولنگ کرتا ہو گا وہ اس لیگ کا حصہ نہیں بن سکے گا اور اس کے علاوہ ہر قسم کی الیگل بولنگ پر مکمل پابندی ہو گی، لیکن اس بات کا تعین ایمپائرز خود کریں گے، بیٹسمین کو ایک بار ایمپائرز سے درخواست کرنے کا حق حاصل ہوگا۔

لیگ میں بلا برانڈ کے بیٹ استعمال کیے جائینگے، صرف سٹیکر لگا لینا کافی نہیں ہوگا، ہر فرینچائز پر لازم ہوگا کہ وہ اسی برانڈ کا بلا استعمال کروائے کیونکہ انتظامیہ چیک کرے گی۔

تمام رجسٹرڈ پلیرز کی کیٹگریز کا تعین انتظامیہ خود کرے گی اور اسکو چیلنج نہیں کیا جائے گا۔

اگر کوئی فرینچائز کسی بھی کیٹیگری سے کوئی بھی کھلاڑی ریٹین کرتی ہے تو اس کیٹیگری کی لاسٹ آکشن میں وہ اپنے ریٹیند کھلاڑی کو پک کرے گی۔ ریٹین کھلاڑی صرف اور صرف لوکل اور ایسوسی ایٹڈ کیٹیگری سے کیا جائے گا، اوپن کھلاڑی کو ریٹین نہیں کیا جا سکتا۔ اوپن دوبارہ آکشن میں سے پک ہوگا۔

تمام اونرز جو اپنی اپنی فرینچائز ریٹین کریں گے وہ پورٹل پر ریجسٹریشن کے دوران 25000 جمع کروانے کے پابند ہونگے اور باقی 25000 آکشن شروع ہونے پہلے ادا کیے جائیں گے۔

اگر کوئی ٹیم آکشن میں جاتی ہے تو اسکی جو بھی پرائس فائنل یوگی وہ اسی وقت ادا کرنا ہوگی۔

ایف ایس ایل انتظامیہ

FWQ Super Leauge
Privacy Overview

This website uses cookies so that we can provide you with the best user experience possible. Cookie information is stored in your browser and performs functions such as recognising you when you return to our website and helping our team to understand which sections of the website you find most interesting and useful.